مبئی (خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ فلمساز انوراگ کشپ نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے فلمساز انوراگ کشپ کی فلم گینگز آف واسے پور سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور انہیں خوشی ہے کہ انوراگ کشپ نے ان کی پہلی فلم کی ہدایتکاری دی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو فلم گینگز آف واسے پورمیرے لئے بہترین لانچ تھی جس کی مخلتف زبانوں ڈبنگ کی گئی اور اسے بین الاقوامی سظح پر بھی سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کیا حامل تھی کیونکہ اس نے میرے مستقبل کے سفر کو ایک سمت دی۔اداکارہ کی فلم پارٹیشن: 1947بھارت میں 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔