تازہ تر ین

3نہتے کشمیریوں کی شہادت کے بعد جوابی کاروائی ،2انڈین سورما جہنم میں پہنچ گئے

سرینگر/پونچھ(اے این این )کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں باھرتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،جوابی کارروائی میں جے سی اور سمیت دو اہلکار ہلاک ،بھارتی فوج نے پونچھ ،منڈھیر اور کیرن سیکٹر کو نشانہ بنایا،ایک گولہ مقبوضہ علاقے میں گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،کیرن سیکٹر میںبھارتی فوج کا اہلکار اپنی ہی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک با ر پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اس دوران پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کے سول علاقے کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔پاک فوج کے بھر پور جواب کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر جنگرات سنگھ ہلاک جبکہ موہت کمار نامی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی فوج نے منڈھیر سے ملحقہ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔اس دوران قابض فوج کا داغا گیا ایک گولہ مقبوضہ کشمیر کے ہی علاقے میں گرا جس سے گوہلد گاو¿ں کی رہائشی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کا نام رقیہ بی بی زوجہ شبیر احمد بتایا گیا ہے ۔ رقیہ بی صبح 5بج کر 20منٹ پر نما ز کیلئے وضو کرنے گھر سے باہر نکلی تھی کہ ا چانک ما رٹر شیل اس کے پا س آکر لگا جس کی زد میں آکر وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔ خاتون کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لو گ موقع پر پہنچ گئے اور صف ماتم بچھ گئی ۔علا قہ کے لو گو ں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ چھ گھنٹو ں کے بعد پو لیس اور سیو ل انتظامیہ مو قع پر پہنچی۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کا اہلکار اپنی ہی فورس کی جانب سے بچھائی گئی بارود سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔رائفل مین اکھشے کمار کیرن سیکٹر کے بلبیر پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔اسے بادامی باغ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار کا پاﺅں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑ گیا ۔یہ سرنگ بھارتی فوج نے مجاہدین کی دراندازی روکنے کےلئے بچھائی تھی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain