اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ دوسری فورسز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلی، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، پاکستان اور چین مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، آج کے دن ان کو یاد رکھنا ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معذور ہوئے یا شہید۔پیر کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ایئرشو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت پر خوشی ہے، ہم ہمیشہ اصولوں پر کھڑے ہوئے ہیں، پاکستان چین مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، پاکستان میں ترقی کا واحد راستہ تعلیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ دوسری فورسز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلی، آج کے دن ہمیشہ شہیدوں کو یاد رکھنا ہے، ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معذور ہوئے، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا گیا۔
