تازہ تر ین

اینڈرائیڈ فو ن کے ایسے خفیہ فیچرز جن سے آپ ناواقف ہیں

لاہور (ویب ڈیسک ) سیٹنگز پر جائیں، وہاں سے سیکیورٹی پر جا کر ڈیوائس مینیجر کے آپشن میں سے اینڈروئڈ ڈیوائس مینیجر کا انتخاب کریں اور پھر ریموٹلی لوکیٹ دِس ڈیوائس سے allow remote lock and erase کے آپشن پر کلک کیجے۔ اب اگر آپ کا فون چوری یا گ±م ہو جاتا ہے تو آپ ویب سائٹ کے ذریعے اس کا سارا ڈیٹا مٹا سکتے ہیں اور موبائل فون لاک کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ فون کا گیسٹ موڈ
اگر آپ اپنے دوست کو وقتی طور پر استعمال کے لیے اپنا اسمارٹ فون دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مہمان (گیسٹ) موڈ کا بہترین آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کو دو انگلیوں سے سوائپ کیجئے اور یوزر آئکن کو ٹچ کریں جو اوپر سیدھی جانب موجود ہے۔ ایک گیسٹ آئکن سامنے آ جائے گا۔ اب یہاں آپ ان سہولیات اور آپشن پر کلک کر سکتے ہیں جنہیں دوسرا استعمال کر سکتا ہے۔ دوسری جانب آپ اپنے ڈیٹا کو بھی چھپا سکتے ہیں۔
اسکرین کا محدب عدسہ
اسکرین میگنیفائر کے ا?پشن سے آپ ٹیکسٹ اور دیگر اشیا کو اپنے اسکرین پر بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
اگر کسی کی نظر کمزور ہے تو اینڈروئڈ کا ایک ا?پشن اس کا مداوا کر سکتا ہے اور ا?پ فون کے کسی بھی حصے کو میگنیفائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹنگز کے آپشن پر جائیں پھر وہاں سے ایسیسبلٹی تک اور اس کے بعد میگنیفکیشن کا ا?پشن استعمال کیجئے۔ اس ا?پشن کے ذریعے ا?پ اسکرین کے کسی بھی حصے کو تھپتھپا کر زوم کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
موبائل کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیجئے
ا?پ کو مختلف ڈیوائسز چلانے کے لیے قیمتی موڈیم اور راو¿ٹر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ ا?پ کا اسمارٹ فون ازخود وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز پر جائیں اور ٹیتھرنگ اینڈ پورٹیبل ہاٹ اسپاٹ پر جا کر پورٹیبل WLAN ہاٹ اسپاٹ ا?پشن چیک کر دیجئے۔
سر کی جنبش سے اسمارٹ فون کنٹرول
اینڈروئڈ فون کو سر کی حرکت سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ایک فری ایپ فیشل eva فیشل ماو¿س کے ذریعے اینڈروئڈ ا?لات کو بڑی ا?سانی سے سروں کی حرکت سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کی تمام تفصیلات یہاں موجود ہے۔
ایک خفیہ گیم
اینڈروئڈ 2.3 جنجر بریڈ میں ایک چھوٹا گیم چھپا ہے لیکن اسے ڈھونڈ نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سیٹنگز میں جائیں اور اباو¿ٹ فون اور اباو¿ٹ ٹیبلٹ کے ا?پشن میں جائیں۔ اب اینڈروئڈ ورڑن پر کئی بار ٹیپ کیجئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک چھوٹی مارش میلو (نرم میٹھی سوغات) سامنے ا? جائے گی۔ اس پر فوری طور پر ٹیپ کیجئے اور ایک دلچسپ گیم ا?پ کے سامنے ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain