اسلام آباد (این این آئی‘ آئی این پی‘ اے پی پی) حکومت کا پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی جانب سے مذموم مقاصد کی خاطر وزیراعظم کی ذات اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر موثر جواب دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوامی ترقی اور تعمیر کے سفر کو الزامات اور اپنی ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،حکومت نے اس سے پہلے بھی ایسی سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور سرخر ہوئی اور اس مرتبہ بھی تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر ان سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کے سنیئر رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف ،وفاقی وزراءسینیٹر پرویز رشید،جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، زاہد حامد، خواجہ سعد رفیق،خواجہ محمد آصف،اٹارنی جنرل آف پاکستان ،سینیٹر مشاہد اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے مذموم مقاصد کی خاطر وزیراعظم کی ذات اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر جواب دیا جائے گا،اجلاس کے شرکاءکا کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن) اس سے پہلے بھی اس طرح کی تمام سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرو ہوئے اور اس مرتبہ بھی تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر ان سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاءنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور عوامی ترقی اور تعمیر کے سفر کوبھی،الزامات اور اپنی ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوام اور تمام سیاسی قوتوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی پر اس مذموم ایجنڈے کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شرکاءکو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پہنچاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سازشیوں کو اہمیت نہ دی جائے اور اس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے پوری توجہ ملکی ترقی کے منصوبوں کو مکمل کرنے پر دی جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور حکومتی موقف بیان کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اس بات کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅ س میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف ،مریم نواز شریف، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، عبدالقادربلوچ ، مشاہد اللہ خان و دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے وزیر خزانہ خود ملاقات کرینگے اور ان کی ملاقات شاہ محمود قریشی اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ہو گی جب کہ دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کی ذمہ داری وفاقی وزراءکو سونپی گئی ہے۔پرویز رشیداور مشاہد اللہ محمو د خان اچکزئی جبکہ پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔زاہد حامد اور اشتراوصاف وکلاءتنظیموں سے ملاقاتیں کرینگے ، وفاقی وزراء سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے میں اپنی رپورٹ وزیر خز انہ کو پیش کرینگے۔
Quel type de pilules d’amélioration masculine est le plus fiable et le plus bénéfique ? Continuez à lire pour en savoir plus sur les différents produits kamagra oral jelly d’amélioration masculine et sur ce qui constitue une pilule d’amélioration masculine efficace.