تازہ تر ین

ایسا کردار ادا کرنے کی خواہش جسے مددتوں یاد رکھا جائے

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارعابد علی نے کہا ہے کہ فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ،جس طرح اسکرین پر با رعب نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اس کے برعکس ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت آنے کے باوجود پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اپنی ڈگر پر چل رہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ عابد علی نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیلنجنگ کردار کے لئے میرا چناﺅ کیا جاتا ہے اورمیری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ایسی کردار نبھاﺅں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقی واقعات کو پیش کیا جائے تو ناظرین زیادہ پسند کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain