تازہ تر ین

پہاڑوں سے نیچے اترو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا خیبر پختون خواہ میں میں ڈینگی سے لوگوں کے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل کے اس وقت میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا خیبر پختون خواہ میںڈینگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم خیبرپختون خواہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے میں شہبازشریف کے تجر بے کو عالمی سطح پرسراہا گیا،پنجاب حکومت کے خیبرپختونخوامیں ڈینگی پرقابوپانے کے ا قدامات قابل ستائش ہیں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہے ، نعروں سے نہیں،مفرورعمران پہاڑوں سے نیچے اترکرخیبرپختونخوا کی عوام کی حالت کودیکھیں ۔ان کامزید کہناتھا کہ عمران صاحب ! عوام کی خدمت اور کام کرنے کیلیے پہاڑوں سے نیچے اترنا پڑتا ہے ،آپ کی بے حسی کا حساب عوا م آپ سے 2018 کے الیکشن میں لیں گے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain