تازہ تر ین

پنجاب حکومت کی شکرگزاری, لیکن کیوں؟, دیکھئے اہم خبر

پشاور (این این آئی) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ کے پی میں ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی مدد پر شکرگزار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چار سال گزرے کے بعد بھی تحریک انصاف کی حکومت ڈینگی کےخلاف کچھ نہ کرسکی۔ عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے کوئی بندوبست نہ ہونا خیبر پختون خوا حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ڈینگی کا مرض آتا ہے تو خیبر پی کے حکومت کے ہاتھ پاو¿ں پھول جاتے ہیں ¾خیبر پی کے کے عوام ڈینگی میں مبتلا ہیں اور عمران خان سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain