تازہ تر ین

آپ بھی عید الاضحی کیلئے قصابوں کی ایڈوانس بکنگ کروا لیں ورنہ کہیں

لاہور (این این آئی) شہریوں نے عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کیلئے قصابوں کی پیشگی بکنگ کر لی، قصابوں نے بھی ہر سال قربانی کرنے والے شہریوں سے از خود رابطے کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر قصابوں کو وی آئی پیز کا درجہ حاصل ہوتا ہے اس لئے عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کرنے والے شہریوں نے عید کے دنوں میں قصابوں کے نخروں سے بچنے کےلئے ان سے پیشگی رابطہ کرکے بکنگ کر لی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں کی طرف سے مختلف اقسام کے جانور ذبح کرنے کی اجرت میں گزشتہ سال کی نسبت 500 سے 200 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے اورمتبادل نہ ہونے کے باعث قصابوں کو منہ مانگی اجرت دینا پڑے گی۔ علاوہ ازیں قصابوں نے بھی ہر سال قربانی کرنے والے شہریوں سے از خود رابطے کر کے بکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain