اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیٹوں نے پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنے ، نیب کے سامنے پیش ہونے سے صاف انکار کردیا، مریم نواز کی بھائیوں کو قائل کرنے کےلئے فون پرلمبی کالیں ، بات تلخ کلامی اور گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ بیگم کلثوم بھی بیٹوں کو پیشی کےلئے قائل کرنے کےلئے برطانیہ گئیں۔ یہ انکشافات سینئرتجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے دونوں بھائیوں کو منانے کےلئے منتیں کیں، والد کی بیماری کے واسطے دیئے ۔ لیکن کوئی اثر نہ ہوا تو گالم گلوچ تک بات گئی تاہم حسن و حسین پاکستان آنے پر راضی نہ ہوئے۔آخری حربے کے طور پر بیگم کلثوم نواز برطانیہ میں مقیم بیٹوں کو قائل کرنے گئی ہیںکہ پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں۔ حسن اور حسین نواز کا موقف ہے کہ ہم برطانوی شہری ہیں۔ پاکستان جاکر مقدمات کا سامنا نہیں کرینگے۔
