لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ایک ٹانگ پارٹی میں رکھتے ہیں اور پالیسیوں پر تنقید بھی کر رہے ہیں وہ ایک ہانڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کر رہے ہیں (ن) لیگ کے اندر بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ اس میں تین دھڑے بن چکے ہیں اور ایک دھڑے کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ چوہدری نثار کا رویہ قطعا غیر جمہوری ہے میں نے بھی پارٹی سے استعفی دیا تھا مگر کبھی پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف تنقید نہیں کی۔ چوہدری نثار پریس کانفرنس کر کے جو باتیں کر رہے ہیں ن لیگ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
