تازہ تر ین

تبلیغی جماعت پر مسجد میں حملہ, افسوسناک واقعہ میں ایک رکن جاں بحق

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت پرمسجد میں حملہ کرکے ایک رکن جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع عاصیاں میں گزشتہ دوروز سے تبلیغی جماعت کے 13 افراد بسلسلہ تبلیغ گاﺅں کی مسجد میں مقیم تھے ۔جماعت کے دوارکان عبدالرحمن ولد منیر قوم سواتی سکنہ کراچی اور عبداللہ سے اسی گاﺅں کے ایک بیس سالہ نوجوان اکرام خان ولد حیات قوم عاصی سے گزشتہ روز تلخ کلامی ہوگئی۔اکرام خان نے اس تلخ کلامی پر مشتعل ہوکر علی الصبح مسجد میں ہی سوئے ہوئے عبدالرحمن اور عبداللہ پر کسی کے ساتھ حملہ کردیااور کسی کے پے درپے وار کرکے عبدالرحمن کو موقع پر قتل کردیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی عبداللہ شدید زخمی ہوگیا ۔عبداللہ کو فوری طورپر طبی امدادکے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچایا گیامگرشدید زخموں کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت شدید نازک بیان کی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او صدر کی معیت میں موقع پر پہنچ گئی ۔ملزم اکرام خان کوپولیس نے فوری طورپر گرفتارکرلیاجس کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain