تازہ تر ین

خوشبو سے علاج

ڈاکٹرنوشین عمران
خوشبو سے علاج کو ایروماتھراپی کہا جاتا ہے۔ خوشبو نہ صرف مزاج کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ کئی جسمانی تکالیف سے مسائل کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ سائنسی بنیادوں پر خوشبو کے اثرات اور استعمال کی تصدیق اور تائید کی جاتی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ کمرے یا گھر میں کسی خاص خوشبو کا ایئر فریشنر سپرے کریں تو موڈ میں تبدیلی آجاتی ہے۔ کافور یا دوسری کئی طرح کی خوشبو تیل اور پتیوں کی صورت بھی ملتی ہیں جنہیں جلایا جاتا ہے یا کمروں میں ان کی ”دھونی“ دی جاتی ہے۔ دھونی دینے کایہ قدیم طریقہ ایروماتھراپی کی ہی ایک قسم ہے۔
خوشبو صرف پھولوں سے ہی نہیں بلکہ پودے کے مختلف حصوں مثلاً چھال‘ تنے‘ جڑ‘ پتیوں سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ ایروماتھراپی میں خوشبو کو صرف سونگھا ہی نہیں جاتا بلکہ اس کے تیل مختلف طریقوں سے استعمال کئے جاتے ہیں۔ تیل لگانے‘ مساج کرنے یا ان کی خوشبو ناک میں داخل ہونے سے پٹھوں ‘ ہڈیوں پر اپنا اثر دکھاتی ہے اور دماغ کے ذریعے اعصابی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ ایروتھراپی میں زیادہ تر نفسیاتی تناﺅ‘ ڈپریشن‘ موڈ کی بہتری‘ جسمانی درد کا علاج کیا جاتا ہے۔ خوشبو کے اثرات مختلف طریقوں سے مرتب ہوتے ہیں۔ مختلف خوشبوﺅں اور مختلف پودوں کی خوشبو کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ خوشبو کے ناک میں پہنچنے کے بعد ناک کے اندرونی اعضاءاور نسیں متحرک ہوجاتی ہیں اور اعصابی نظام کے ذریعے دماغ تک اس کا پیغام پہنچ جاتا ہے۔ خوشبوکے مالیکیولز دماغی خلیوں میں احساسات اور جذبات کو متحرک کرتے ہیں مثلاً ”لیونڈر“ کی خوشبو دماغ کو سکون دیتی ہے جیسے نیند کی گولی اثر کرتی ہے۔ لیونڈر آئل کا کنیسٹیون گردن پر مساج سکون دیتا ہے اور نیند آجاتی ہے رات کو کمرے میں لیونڈر کی خوشبو آرام دہ نیند دیتی ہے۔ ایروماتھراپی کے ماہرین کے مطابق پودوں سے حاصل کئے گئے تیل مختلف طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ جلد پر مساج‘ سونگھنے‘ کمرے میں خوشبو جلانے‘ نہانے کے پانی میں شامل کرنے‘ یہ دماغ کو سکون دیتے ہیں۔نفسیاتی اور ذہنی مسائل کو دور کرتے ہیں جلد کی حفاظت کرتے ہیں‘ بال گرنے سے روکتے ہیں‘ بے چینی اضطراب کم کرتے ہیں‘ قبض اور نظام ہضم کو درست کرتے ہیں‘ جسمانی درد دور کرتے ہیں‘ چنبل کا علاج کرتے ہیں‘ جراثیم کو مارتے ہیں۔
دنیا بھر میں ایرو ماتھراپی سے ایسے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے اور انہیں اپنایا جارہا ہے چند آئل جو عموماً استعمال کئے جاتے ہیں ان میں لیونڈر آئل ذہنی تناﺅ‘ ڈپریشن‘ نیند کی کمی کے لئے استعمال ہوتا ہے‘ لیمن گراس‘ بدہضمی‘ چہرے کی ایکنی‘ جسمانی درد‘ پسینہ کی زیادتی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ لیموں پیروں کی سوزش ‘ پیروں میں فنگس انفیکشن‘ جسم پر موکے‘ رنگت اور جلد کے نکھار‘ پیروں‘ ٹانگوں پر پھولی ہوئی رگوں سے تکلیف میں کمی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تلسی کا تیل سانس کی تکلیف ‘ زکام سردی‘ تھکن‘ آرتھرائٹس ‘ جانور کے کاٹے ڈنگ‘ مچھروں سے حفاظت‘ سائی نس کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ تیج پات بالوں کی خشکی‘ اعصابی دردیں‘ خون کی بہتر گردش‘ پٹھوں کے کھنچاﺅ‘ ہاتھ پاﺅں میں سوئیاں چبھنا جیسے مسائل کے حل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ سبز الائچی کا تیل بھوک کی کمی ‘ پیٹ درد‘ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے ہے۔ دار چینی‘ قبض‘ پٹھوں کادرد‘ تھکن دور کرنے کے لئے ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain