راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے‘ ہم ورلڈ الیون کی میزبانی کے لئے بے تاب ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ساری قوم ورلڈ الیون کی میزبانی کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فائنل کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں جن میں شائقین نے ” آج پاکستان جیت گیا ہے“ کے سلوگن والے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔
