تازہ تر ین

چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کو ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا فون‘ قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی

لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے علاقہ میں معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ظلم کا شکار ہونے والی بچی کے ورثاءکے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کے دوران جانبداری کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چیف ایڈیٹر روز نامہ خبریں ضیاءشاہد سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی بھی اعلی شخصیت کے دباﺅ میں آکر کوئی جانبدار کاروائی نہیں کی جس پر چیف ایڈیٹر روز نامہ خبریں ضیاءشاہدکا کہنا تھا کہ پہلے معاملے میں موصوفہ کی جانب سے حبس بے جا میں رکھی گئی بچی عدالت سے بازیاب کروائی گئی اور اب پھر پولیس نے بچی بازیاب کروائی لیکن دونوں معاملات کو دبا دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے چیف ایڈیٹر روز نامہ خبریں ضیاءشاہدکو قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain