تازہ تر ین

سراج الحق خواتین کے حقوق کیلئے میدان میں آ گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، جماعت اسلامی بینکوں پر لازم کرے گی کہ وہ خواتین کو انکی آبادی کے تناسب سے قرض دیںپاکستان کو نظریاتی کرپشن نے دولخت کیا اورسیاسی جماعتوں میں نظریاتی ، معاشی کرپشن موجود ہے ہمیں نظریاتی، معاشی کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نظام کی اصلاح میں عورت کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر جماعت مالی ، معاشی کرپشن میں ملوث ہے جماعت اسلامی کی شُورٰی میں 11خواتین جو باقاعدہ ووٹ ڈالتی ہیں جماعت اسلامی حکومت میں آکر تعلیم مفت کرے گی اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دیں اگر کوئی والد اپنی بچی کو سکول نہیں بھیجے گا تو اسکو جیل جانا پڑے گا یوں جماعت اسلامی یونین کونسل کے لیول پر خواتین کے لیے علیحدہ کھیلوں کے لیے گراﺅنڈ بنائے گی بینکوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ 51فیصد قرض خواتین کو دیں الیکشن کمیشن اس امیدوار کو تسلیم کرے جس کی بیوی اور بہن یہ سرٹیفیکیٹ دے کہ اس نے جائیداد میں حصہ دیا ہے جو اپنی بہن کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا وہ ملک کے ساتھ کیا کرے گادین اسلام کو دشمن کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ خود پڑھیں اگر خواتین ترقی کرے گی تو معاشرہ ترقی کرے گا اور پاکستان کی کشتی ساحل تک پہنچے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ دہشتگرد غاروں میں اور کچھ ایوانوں میں بیٹھے ہیں غاروں والے اسلحے کے زور پر اور ایوانوں والے پیسے کے زور پر اپنی مرضی عوام پر مسلط کر رہے ہیں معاشی حالت اس قدر تباہ کن ہو گی ٹرمپ بیان دے رہا ہے کہ پاکستان نے پیسہ لیا لیکن دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ٹرمپ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے کیونکہ امریکہ نے لیبیا ، شام، عراق اور دیگر ممالک کو تباہ کیا ہے بدقسمتی سے حکومتوں نے 11ارب ڈالر کے لیے اپنی پالیسی بدلی جبکہ اس جنگ میں 118ارب ڈالر خرچ ہوئے ان حکمرانوں کی وجہ سے امریکہ کی عدالت میں ایک وکیل نے کھڑے ہو کر کہا کہ پاکستان دو ڈالر کے لیے اپنی ماں بیچ دیتے ہیں سراج الحق نے کہا کہ روشنی خیالی کے نام پر پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کیا جا رہا ہے میری خواتین سے گزارش ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ چلیں فطرت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو تندرست رہیں گے پاکستان چند صوبوں، قومیت کا مجموعہ نہیں ہے یہ جہد مسلسل کا نام ہے اور اسکے لیے ہمارے آباﺅ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں اور یہ ایک مقدس امانت ہے ہماری بہنوں ، بیٹیوں اور اباﺅ اجداد نے لبرل ازم اور سیکولرازم کے لیے ہجرتیں نہیں کی اور اپنے بچوں کو قربان نہیں کیا بلکہ کلمے کی بنیاد پر ہجرت کی اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان بنایا گیا پاکستان کے معاشی کرپشن نے نہیں بلکہ نظریاتی کرپشن نے دولخت کیا ہمیں معاشی نظریاتی اور اخلاقی کرپشن کے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے سراج الحق نے کہا کہ آج معاشرے میں خواتین پاکستان کے لیے سوچتی بھی ہیں اور اسکی ترقی میں کردار بھی ادا کر رہی ہیں ایک انگریز خاتون مصنف نے لکھا ہے کہ پاکستان معاشرہ اگر قائم ہے تو وہ لیڈر جنرل ، نیا ایٹم بم کی وجہ سے ہے بلکہ پاکستان کو عورت نے بچایا ہے عورت سے خاندان اور معاشرے بنتے ہیں پاکستان میں معاشی بدحالی ضرور ہے لیکن جب بھی بیروزگار بیٹا رات کو گھر آتا ہے تو اسکی ماں اسکو تسلی دیتی ہے اسے مایوس ہونے نہیں دیتی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain