کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا جسکی تیاریاں جاری ہیں فلم کے دوسکرپٹ پر کام ہورہا ہے سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد کاسٹ کا انتخاب کیا جائیگا ،گائیکی کی طرح عالمی سطح پر پاکستان فلم انڈسٹری کو متعارف کرانا چاہتا ہوں ،انڈسٹری کو ملنے والی نئی زندگی میں اپنا حصہ بطور پروڈیوسر ڈالوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر سلمان احمد ،عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا آئندہ دیگر اداروں کے کمرشل شوز نہیں کرونگا ،راحت نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد کراچی میں عوام کیلئے لائیو شوزکر ینگے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میوزک اکیڈمی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے اس کیلئے قوالی کا علم رکھنے والے چند خاندانوں کو ایک پلیٹ فار م پر یکجا ہوکر بیٹھنا ہوگا ،آکسفورڈ یونیورسٹی کیساتھ مل کر ایک قدم اٹھا یا ہے جہاں میوزک کے طالب علموں کو تربیت دی جائیگی۔