تازہ تر ین

امریکہ سے کشیدگی کے خاتمہ بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے پاک امریکہ تعلقات پرپارلیمینٹ کے ممکنہ فیصلوں عملدرآمدکو فیصلہ کرلیا ،سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو بھی اعتمادمیں لے لیاگیاوزیراعظم شاہدخاقان عباسی رواںہفتے خارجہ محاز بالخصوس پاک امریکہ کشیدگی کے ضمن پاکستان کی مشکلات من و عن پارلیمینٹ کے سامنے رکھ دیں گے اور حکومت اس معاملے پارلیمینٹ کے متفقہ فیصلہ کو تسلیم کر لے گی اور باقاعدہ طور پر قومی فیصلہ سے امریکہ کو آگاہ کردیا جائےگا ابتدائی طور رپرپاک امریکہ حالیہ کشیدگی میں کمی کےلئے”پارلیمانی سفارتکاری“ کو بروئے کار لانے کی سفارش کر دی،امریکہ کو دو ٹوک انداز میں پاکستان کی ممکنہ آپشنز سے بھی آگاہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، پارلیمنٹ اس بارے میں متفقہ فیصلہ کرے گی ، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے تناظر میں متفقہ سفارشات تیار کی جائیں گی ، حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں بلواسطہ طور پر آگا ہ کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں ازسرنو خارجہ پالیسی کی تشکیل کےلئے 15نکات پر مشتمل رہنما اصولوں کو حتمی شکل دے دی، سینیٹ ہول کمیٹی میں ان سفارشات پر بحث ہو گی،وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی بھی سینیٹ ہول کمیٹی کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے،ڈرافٹ کمیٹی نے بڑی قوتوںکے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کےلئے ”پارلیمانی سفارتکاری“کی سفارش کر دی گئی، پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے متعلقہ پالیسی پر نظرثانی کی پرزور سفارش بھی رپورٹ میں شامل ہے، یہ رپورٹ 28اگست پیر کو سینیٹ ہول کمیٹی میں پیش ہو گی۔ سفارش کی گئی ہے کہ امریکہ کے معاملے پر معذرت خواہ ہونے کی بجائے دوٹوک موقف کےلئے تمام اداروں کی باہمی مشاورت سے ”قومی بیانیہ“ وضع کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان کے حوالے سے پاکستان کو اپنا موقف اجاگر کرنے کےلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، روس اور چین کے بیانات کو حوصلہ افزاءقرار دیا گیا ہے، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ امریکہ کو پارلیمنٹ سے واضح پیغام جانا چاہیے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain