لاہور (خبرنگار،نیوزایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کااحتساب عدالت سے بری ہونا میثاق جمہوریت کا ثبوت ہے، اسی وجہ سے نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اپنی مرضی کا نیب چئیرمین لگا یا، جس پرسپریمورٹ نے نواز شریف کے کیس میں عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ آصف زرداری کاعدالتوں سے بری ہونا میثاق جمہوریت کا ثبوت ہے، نواز شریف اور آصف زرداری نے مک مکا کر نیب کا چئیرمین لگایاجس کی وجہ سے نیب آصف زرداری کے خلاف مقدمات عدالت میں ناکافی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ، حالانکہ آصف زرداری کی اربوں کی جائیدادیں باہر ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب پر اسی وجہ سے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ،اگر نواز شریف کے کیس میں سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں جے آئی ٹی نہ بنواتی تو نواز شریف بھی اس سے بری ہوجاتے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا خیال تھا کہ فیصلہ ان کے خلاف نہیں آئے گا ،اسی وجہ سے انہوں نے پورے کیس میں کوئی بات نہیں کی جیسے ہی ان کے خلاف فیصلہ آیا ،تو ساتھ ہی پوچھ رہے ہیں کہ”مجھے کیوںنکالا“۔نواز شریف کہ خلاف سازش یہ ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں کیوں نہیں آیا۔این اے 120میں گزشتہ شب پی ٹی آئی خواتین کارکنان پر ن لیگ کے ارکان کی جانب سے غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواتین کو کمپین کرنے سے روکا، آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کاکام عوام کو تحفظ دینا ہے ،اور اگر پولیس اس کام میں فیل ہو ئی تو ہم آئی جی پنجاب کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ این اے 120کا انتخاب ایک ٹیسٹ کیس ہے ،اس سے ثابت ہوگا کہ ملک میں ڈاکو راج چلے گا یا کرپشن فری پاکستان؟یہ انتخاب بیگم کلثوم نواز سے نہیں پوری حکومتی مشینری کے خلاف لڑا جا رہاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ میں پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے اپنی پارٹی کی کمپین نہیں کرسکتا ،میرے پاس کو ئی عوامی عہدہ تو نہیں ہے ،تاہم میں آٹھ ستمبر کوحلقے کی حدود سے باہر ایک جلسہ کروں گا۔ الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف وزیر اعلی کے گھر میں حلقے کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں،اس بات کانوٹس لیا جانا چاہیے۔تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مےں اب (ن) لےگ کی بادشاہت کا دور ختم ہو چکا ہے ‘(ن) لےگ افواج پاکستان اور سپر ےم کورٹ کو کمزور کر نے کی سازش کر رہی ہے‘دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قر بانےوں پر پوری قوم کو فخر ہے ‘حکمران دہشت گردی کے خاتمے کےلئے نےشنل اےکشن پلان پر عملددرآمد مےں کبھی سنجےدہ نہےں رہے ۔ وہ اتوار کے روز پاک افواج کے شہےد مےجر علی ناصرکے اہل خانہ سے اظہار تعزےت اور چےئر مےن سےکرٹر ےٹ مےں اےن اے120کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحر ےک انصاف کے وکلا ونگ سمےت دےگر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے مےجر علی ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہےد کی ملک اور قوم کےلئے خدمات پر انکو زبر دست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےلئے افواج پاکستان نے جو قر بانےں دےں ہےں انکی دنےا مےں کوئی اور مثال نہےں ملتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے پی آئی ٹی کی حلقہ این اے 120 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی‘ یاسمین راشد نے انتخابی مہم سے متعلق بریفنگ دی۔ اتوار کو عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین اور عندلیب عباس بھی موجود تھیں۔ یاسمین راشد نے انتخابی مہم سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
