تازہ تر ین

امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان،حکومت کا منہ توڑ جواب،عوام کے دل جیت لئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستانی حکومت کے مطالبے پر قائم مقام نائب وزیر خارجہ اورپاکستان افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ایلس ویلز کا پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان رک سانلسن نے ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے التوی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے تاہم دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی۔ قبل ازیں امریکی قائم مقام وزیرخارجہ کو شیڈول کے مطابق رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس دوران ان کی اعلی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ایلس ویلزکا دورہ پاکستان، امریکا کی سفارت کاری برائے جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اور وہ یہاں سے ڈھاکا روانہ ہو ں گی۔ واشنگٹن میں قائم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کی قائم مقام خصوصی نمائندہ 28 اگست سے 2 سمتبر کے دوران اسلام آباد، ڈھاکا اور کولمبو کا دورہ کریں گی۔ بیان میں بتایا گیا تھا کہ دورے میں وہ ان ممالک کے حکام، کاروباری رہنماں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی اور خطے میں امریکی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایلس ویلز کا یہ دوسرا دورہ پاکستان تھا جس کو اب ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی پالیسی پر مشاورت کے لیے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آئندہ ہفتے کے دوران اپنے تین ملکی دورے کا آغاز کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain