لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث سابق وزیر اعظم نواز شریف عید الضحی لندن میں منائیں گے،نواز شریف بدھ کو بیرون ملک روانہ ہوںگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی بیماری کے باعث نوازشریف کی برطانیہ روانگی متوقع ہے اور آئندہ بدھ کو لندن روانہ ہوجائیں گے۔مسلم لیگ(ن)کے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر اور منگل کو پارٹی قیادت سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ بدھ کو لندن کے لئے روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔
