تازہ تر ین

فہمیدہ مرزا بطور سپیکر قومی ا سمبلی کیا کرتی رہی،دیکھئے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (آ ن لائن ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی طرف سے قاعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے سیاسی کارکنوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔سابق اسپیکر نے پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان لوگوں کو بھرتی کیا تھا ۔جن کی آگاہی کے باوجود موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنی پیش رو کی کارستانیوں پر پردہ ڈالے ہوئے ہیں ۔سیاسی اثر و رسوخ پربغیر ٹیسٹ انٹرویو اہم ذمہ داریاں پانے والوں میں محمدراشدمفضول وفاء،نیازمحمد بشری نازلی اور ظہور احمد شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسزحکام وسابق سیاسی حکمرانوں کی ایماءپرمسلسل2010ءمیں ختم ہونے والی یوایس ایڈپراجیکٹ کے ملازمین کواہم انتظامی واعلیٰ اختیاراتی پوسٹوں پربغیرٹیسٹ وانٹرویونوازے جانے کے عمل کاانکشاف ہواہے ۔سابق سپیکرنیشنل اسمبلی وصدربورڈآف گورنر(پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز)فہمیدہ مرزاکی سفارش پراس وقت کی پیپس انتظامیہ کی طرف سے محمدراشدمفضول وفاءکوگریڈانیس کی پوسٹ پربطورریسرچ ایسوسی ایٹ ،نیازمحمد کوگریڈبارہ کی پوسٹ پربطورایڈمن افسر،بشری نازمی کوگریڈ18کی پوسٹ پربطورمنیجرپی اوسی اورظہوراحمدکوگریڈ17کی پوسٹ پربطور آئی ٹی آفیسرتعینات کیاگیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain