تازہ تر ین

ورلڈ الیون کیخلاف میچ کے ٹکٹس ریٹس ،کرکٹ کے دیوانوںکی عید سے قبل ہی عید ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے دوران زیادہ سے زیادہ شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ سے بھی کم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انکلوڑرز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 6 ہزار، 4 ہزار، اٹھائی ہزار اور 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر فضل محمود، عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوڑر کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تھی تاہم ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کیلئے مذکورہ انکلوڑرز کی ٹکٹوں کی قیمت 6 ہزار روپے رکھی جائے گی۔
اسی طرح جاوید میانداد، عبدالقادر اور رمیض راجہ انکلوڑرز کی ٹکٹ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر 8 ہزار روپے میں فروخت کی گئی تھی جبکہ نذر اور انضمام الحق انکلوڑرز کی ٹکٹوں کی قیمتیں 4 ہزار روپے میں دستیاب تھیں تاہم آئندہ ماہ ہونے والے پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون میچز میں جاوید میانداد، عبدالقادر اور رمیض راجہ انکلوڑرز کی ٹکٹوں کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی جبکہ نذر اور انضمام الحق انکلوڑر کی ٹکٹوں کی قیمت 2500 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنرل انکلوڑر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد کو صرف 500 روپے میں ٹکٹ میسر ہو گا۔
ٹکٹوں کی فروخت عید الاضحی کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہی شروع ہو جائے گی۔ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے کرکٹ بورڈ تین موبائل یونٹس بھی قائم کرے گا۔ ایک موبائل یونٹ قذافی سٹیڈیم کے قریب لگایا جائے گا جبکہ دو موبائل یونٹس شہر کے اہم مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔
شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے خلاف میچز دیکھنے کیلئے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کیساتھ ساتھ بینک آف پنجاب کے مختلف برانچوں سے بھی ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سپیشل کرکٹرز اور افراد کو مفت ٹکٹیں جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain