اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ضیا اللہ آفریدی نے زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ضیا اللہ آفریدی نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔
