تازہ تر ین

وسیم کو نجی ٹی وی پروڈیوسر نے غلطی سے میئر کراچی سمجھ کر کھری کھری سنا دیں

کراچی( آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو نجی ٹی وی کے پروڈیوسر نے غلطی سے کراچی کا میئر سمجھ کر کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوںنے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث پورا شہر قائد اس وقت پانی میں ڈوبا دکھائی دے رہا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹویٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے کہ ہمارا شہر بارشوں کے اس موسم کے لیے کتنا کم تیار ہے،ہم ہر سال یہی ہوتا دیکھتے ہیں ،یہ کوئی چھوٹا موٹا نہیں بہت بڑا مسئلہ ہے“۔آل راﺅنڈر کے اس ٹویٹ پر نجی ٹی وی کے ایک پروڈیوسر نے غلطی سے انہیں میئر کراچی وسیم اختر سمجھ کر ٹویٹ ہی کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”آپ میئر ہیں ، ٹویٹ مت کریں بلکہ کام کریں“۔ وسیم اکرم اس ٹویٹ پر حیران رہ گئے اور ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ”میں میئر ہوں؟،آج صبح میں اٹھا تو وسیم اکرم تھا اور اب میئر کراچی ہوں؟،میں کیسا کام کررہا ہوں؟“۔مذکورہ پروڈیوسر کو بھی فورا اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ”معافی چاہتا ہوں،جلد بازی میں غلطی سے آپ کو وسیم اختر سمجھ لیا تھا “۔۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain