تازہ تر ین

شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم تجربہ،امریکہ ،جاپان آگ بگولہ

شمالی کوریا‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ‘ ہائیڈروجن بم بیلسٹک میزائل پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے جنگی جنون سے پڑوسی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے ہائیڈروجن بم کا خود جائزہ لیا۔ پاکستان نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب برتنا چاہئے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے کامیاب کیمیائی تجربے کی مذمت کرتے ہیں۔ کیمیائی دوڑ کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ پیانگ یانگ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ ہائیڈروجن بم ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکہ کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی عوام کو بدمعاش قرار دے دیا جبکہ چین‘ جاپان‘ برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر میں شمالی کوریا کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain