لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ آئندہ تیرہ سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی 21 اہم معیشتوں میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے انڈیپنڈینٹ کے مطابق دوہزار تیس تک پاکستان کا شماردنیا کی اکیس اہم ترین معیشتوں میں ہوگا، اکیس ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر بیسواں ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معشیت کا حجم ایک اعشاریہ آٹھ آٹھ ٹریلین ڈالر ہوجائے گا، یہ فہرست ان ممالک میں صارفین کی قوت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ تیرہ سال میں دنیا کیاکیس بڑی معیشتوں میں مصر ، ایران، سعودی عرب ، انڈو نیشیا اور نائیجیریا جیسی بڑی مارکیٹیں شامل ہوں گی۔فہرست کے مطابق دوہزار تیس تک پاکستان کا نمبر بیس جبکہ دوہزار پچاس تک سولہواں ہوجائے گا اور دوہزار پچاس میں اٹلی ، اسپین ، تھائی لینڈ اسٹریلیا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔انڈیپینڈنٹ کے مطابق دوہزار تیس میں چین پہلے نمبر ر پر جبکہ امریکہ دوسرے نمبر کی معشیت بن جائے گی جبکہ برازیل بھارت اور ترکی کی رینکنگ میں بھی ترقی کی توقع ہے۔