لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر بدترین ظلم و ستم اوران کی نسل کشی کی سخت الفاظ مےں شدید مذمت کی ہے۔وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف نے عالمی برادری، مسلم دنیا اور اقوام متحدہ پرزوردےا ہے کہ مےانمارمےں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی بدترےن زیادتیوں پر چشم پوشی کی بجائے مسئلے کے حل کیلئے میانمار حکومت پر دباﺅ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام اقلیتوں کی بے دردی سے نسل کشی کی بدترین مثال ہے اورعصرحاضر مےں اےسی بدترےن نسل کشی کی کوئی دوسر ی مثال موجود نہےں۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لاہور سے لندن روانگی کے موقع پر کےا۔وزےراعلیٰ نے مےانمار کے سنگےن بحران کو روہنگےا مسلمانوں کے قتل عام کی سوچی سمجھی سازش قراردےتے ہوئے کہاکہ میانمار میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوںکی نسل کشی کی جارہی ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان خواتین ، مردوں،خصوصاًبچوں پر ہونے والے ہولناک مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی باعث تشویش ہے ،اس بدترےن ظلم وستم کاسب سے زےادہ نشانہ معصوم بچے بنے ہےں جو کہ سب سے زےادہ متاثر ہوئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری طورپر کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اوراس پر اےک لمحے کی تاخےر کے بغےر عملدرآمد ہونا چاہےے تاکہ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے کایہ سفاکانہ سلسلہ فوری طورپر روکا جاسکے۔وزےراعلیٰ نے عالمی برادری پر زوردےا کہ وہ فوری طورپر سفارتی کوششوں کو مزےد تےز کرے اورمےانمار حکومت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ روہنگےامسلمانوںکی حفاظت کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروںکو شاباش دی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرنے پر متعلقہ اداروں اور حکام کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کرکوئی اورکام نہیں ہو سکتا۔ علاوہ ازیں عےدالاضحی پر لاہور سمےت پنجاب بھر مےں صفائی کے بہترےن انتظامات پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے دن رات محنت کرکے صفائی کے بہترین انتظامات کئے جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سالڈ وےسٹ کمپنیاں اور انتظامےہ عیدالاضحی پر صفائی کے شاندار انتظامات کرکے عوام کی توقعات پر اترے ہیں اور میں اچھی کارکردگی پر انہیں شاباش دیتا ہوں۔ یوم دفاع پر پیغام میں وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماہ ستمبر کو پاکستان کی تارےخ مےں اےک خاص اہمیت حاصل ہے کےونکہ ستمبر1965ءکی جنگ مےں پاک افواج نے پاکستان پر جارحےت کرنےوالے دشمن کو منہ توڑ جواب دےااور اسے پسپائی پر مجبور کےا ۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کےے اور اس کے مذموم عزائم کو خاک مےں ملاےا۔پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ مےںبہادری کی ایسی لازوال داستانےں رقم کیں کہ تاریخ عالم اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ پاک افواج نے جنگ کے ہر محاذ پر جرا¿ت اوربہادری کی اےسی شاندار مثالےں قائم کیں جورہتی دنےا تک ےاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لےکر اب تک پاکستانی قوم نے آزمائش کی ہر گھڑی میں استقامت کےساتھ چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے اور6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔انہوںنے کہا کہ ملکی سلامتی اور بقاءکو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اورپاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہےں۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے اور ہم پاکستان کی سلامتی اور سا لمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور ملکی وقار کو ہمیشہ بلند رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے لازوال عزم ، جرات و بہادری اور بے مثال جذبے کی یاد دلاتا ہے اور آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دفاعِ وطن کےلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر افسر اور جوان اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اندرونی و بیرونی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت کیا ہے اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید، لانس نائیک مسعود اور سپاہی عرفان نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور شہداءہمارے ہیرو ہیں۔