تازہ تر ین

یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کا ارادہ کر لیا

جمیکا (آن لائن)یوسین بولٹ کا اتھلیٹکس سے جی بھر گیا ، اولمپک چیمپئن نے پروفیشنل فٹبالر بننے کی ٹھان لی ، جمیکن اتھلیٹ ان دنوں جاپان میں بچوں کو رننگ کے گر بھی سکھا رہے ہیں ۔دنیا کے سابق تیز ترین انسان یوسین بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے ۔ یوسین بولٹ ان دونوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے ۔ جمیکن اتھلیٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور شروع کر دیا ۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ۔ وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں ۔ جمیکن اتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ اتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔ #/s#


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain