فلوریڈا(ویب ڈیسک) سمندری طوفان ”ارما“ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور فرانسیسی جزیرہ سینٹ مارٹن ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے۔بحر اوقیانوس میں بننے والے تاریخ کے خطرناک ترین طوفان ارما نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ارما طوفان کے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، سینٹ مارٹن سمیت متعدد جزیرے مکمل طور پر تباہ اور ناقابل رہائشی ہوچکے ہیں۔متعدد علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نقل و حرکت ناممکن ہوگئی ہے۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ سینٹ مارٹن کا ہوائی اڈہ بھی ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ارما کو درجہ پانچ کا انتہائی خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے جو جس علاقے سے گزرتا ہے وہاں 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں اور شدید بارشیں ہورہی ہیں۔ اس طوفان کو 10 سال میں بحر اوقیانوس کا خطرناک ترین طوفان قرار دیا گیا ہے۔