لاہور (کرائم رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز لاہور پہنچے۔ آرمی چیف لاہور آمد کے بعد پنجگور میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ 4 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید سمیت 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
