تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے مندرجات, شہباز شریف بارے چونکا دینے والی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر قائم کیے گئے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے مندرجات نجی ٹی وی چینل نے حاصل کرلیے-لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے جسٹس مظاہر نقوی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی اور عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل پر 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات میں کہا گیا ہےکہ پولیس اور انتظامیہ نے مو¿ثرطریقے سے کنٹرول نہیں کیا، ہجوم کو کنٹرول کرنے کا طریقہ پیشہ ورانہ نہیں تھا۔کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نامہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا، شہبازشریف کے حلف نامے اور پریس کانفرنس میں تضاد لگتا ہے، حلف نامے میں وزیراعلیٰ نے اپنے سیکرٹری کو حکم جاری کیا، سیکریٹری کو حکم دیا کہ معاملہ ختم کرایا جائے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس اورمظاہرین کے درمیان پتھراو¿ کا معاملہ سامنے آیا، حکومت تحقیقات کرکے واقعے کے اصل محرکات کا پتا چلائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain