تازہ تر ین

سیاستدانوں کی موجیں ،الیکشن فارم سے اہم خانہ ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پانامہ لیکس اور عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے آزاد و غیرجانبدار اور شٹاف کمیشن کے پر کاٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن سے اختیارات لینے کے لئے انتخابی قوانین میں اپنی مرضی کی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قانون سازی کے بعد امیدواروں کی نامزدگی فارم کی مندرجات میں الیکشن کمیشن کوئی تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ مزیدبرآں الیکشن کمیشن کو حکومت کا تابع بنانے کے لئے اب الیکشن کمیشن کو اپنی کارکردگی رپورٹ ہر سال حکومت کو جمع کرانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے بعد نامزدگی فارم میں عوامی نمائندوں کے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کے باعث نااہلی کے مقدمات قائم ہونے سے حکمرانوں نے مستقبل میں اثاثے مکمل طور پر چھپانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ نامزدگی فارم میں اثاثوں کی تفصیلات کا کالم شامل کرنے یا نہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں رہے گا۔ ایکٹ کا حصہ بننے کے بعد فارم میں تبدیلی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے نامزدگی فارم سے اثاثوں کی تفصیلات کا کام نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے یونیفائیڈ الیکشن لاز میں شامل کردیا ہے۔ اب امیدواروں کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر کئے گئے گوشوارے ہی فائنل تصور ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کے لئے نئے قانون کا مسودہ پہلے ہی تیار کرکے سے حکومت کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain