اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا منہ کے ذریعہ کھانے کا عمل کم ہوتا جا رہا ہے ، انہیں الٹیاں ہو رہی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھرپی جاری ہےاور انہیں ولنگٹن ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن سمپٹم مینجمنٹ کیلئے ریفر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق خاتون اول کی یہ رپورٹ لیڈران انکولوجی ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
