تازہ تر ین

نتھیا گلہ کے مزے لینے والے کے پاس ڈینگی پر قابو پانے کا وقت کیوں نہیں،مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان خود امپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں ان کو ہر پاکستانی کٹھ پتلی نظر آتا ہے ¾ پاکستا ن میں بد تمیزی،بد تہذہبی اور بد اخلاقی کے منفی رویے پھیلانے والا کس منہ سے اخلاقیات کا درس دیتا ہے؟ ¾داروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں۔ اتوار کو ایک بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب خود امپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں اس لیے ان کو پاکستان کا ہر شخص کٹھ پتلی نظر آتا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستا ن میں بد تمیزی،بد تہذہبی اور بد اخلاقی کے منفی رویے پھیلانے والا کس منہ سے اخلاقیات کا درس دیتا ہے؟ انہوںنے کہاکہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں ،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اور امین دکھائی دیتے ہیںوزیرمملکت نے کہاکہ اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگا تے ہیں اور خود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیںزکواةکے پیسے سے منی لانڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام عمران خان سے اس کے کیے کا حسا ب لیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ چار برسوں میں عمران نے دھرنے دئیے،افراتفری پھیلائی ،انتشاری سیاست کی اور اداروں کی تضحیک کی ۔انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف تعمیر اور مخالفین تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ¾محمد نواز شریف (ان کے بزرگ مرحوم والد) ،پورے خاندان اور کے عزت دار گھرانے کی خواتین نے احتساب کا سامنا کیا¾پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 4قیمتی سال ضائع کر دئیے۔ انہوںنے کہاکہ نتھیا گلی کی ٹھنڈک کے مزے لینے والے کے پاس پشاور میں ڈینگی پر قابو پانے کےلئے وقت نہیں ¾کارکن خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ (ن )کا مضبوط قلعہ بنائیں گے انہوںنے کہاکہ 2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain