خبریں: ویب ڈیسک
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید اختلافات اور شکوہ شکایات کو ماضی کا قصہ سمجھتے ہوئے رنبیر اور دپیکا کے درمیان دوریاں کم ہوتی جارہی ہیں اور اداکارہ نے رنبیر سے قربت بڑھنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران دپیکا سے سب سے زیادہ رومانوی چیز کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی نے کبھی ان کے لئے کی تو انہوں نے جواب دیا کہ چند روز قبل ہی ایسا ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے لئے بہت سے لوگوں نے ایسا کیا لیکن چند روز قبل سب سے زیادہ رومانٹک ہوا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ موسیقی کا آلہ چلانا سیکھنا چاہتی تھیں اور کچھ دن کے بعد وہ آلہ ان کے گھر پر موجود تھا۔دپیکا اور رنبیر نے حال ہی میں ایک پارٹی کے دوران ملاقات کی تھی جس میں اداکارہ نے رنبیر سے ‘پیانو’ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔