ملتان (خصوصی رپورٹ) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کی آج پیر کو اینجیوگرافی ہوگی جس کے بعد میڈیکل ٹیم مفتی عبدالقوی کو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کرے گی جبکہ پولیس بھی مفتی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج عدالت پیش کرے گی تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی آج پیر کو دوبارہ سے اینجیو گرافی ہوگی کیونکہ ہفتہ کے روز اینجیو گرافی میں ان کے دل کا بایاں وال بلاک تھا اور اسی اینجیو گرافی کے بعد میڈیکل ٹیم مفتی کو اسٹنٹ ڈالنے کا بھی فیصلہ کرے گی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفتی عبدالقوی کو صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کیا سکتا ہے دوسرے جانب مفتی کا قندیل بلوچ قتل کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ اتوار کے روز ختم ہوگیا اور اب پولیس مفتی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج دوبارہ عدالت پیش کرے گی ادھر قندیل بلوچ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل ایک غریب کی بیٹی تھی جس کی وجہ سے وہ ماری گئی اور اس کے قتل میں ملزم عبدالقوی ملوث ہے انہوں نے عدالت سے التجاءہے کہ وہ انہیں انصاف مہیا کریں۔ ایم این اے جمشید دستی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ غیرملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی کو اس مقدمہ میں ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ نے سستی شہرت کے لئے مفتی قوی کے خلاف سازش کی اور اب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ میں قومی اسمبلی میں اٹھاﺅں گا۔ قندیل بلوچ کے والدین نے کہا ہے کہ مفتی عبد القوی کی طرف سے کیس دبانے کیلئے کروڑروں روپے کی ہمیں آفر کی گئی۔