تازہ تر ین

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے محمد عامر کی یو اے ای روانگی

 لاہور:  سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیے محمد عامر بھی یواے ای روانہ ہوگئے۔آئی لینڈرز سے دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ ہونے والے پیسر ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی تھی، محمد عامر نے ایک ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی فٹنس کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے نجات پائی، اب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہونے والے پیسر کو فٹنس کی بحالی کیلیے سارا پلان یواے ای میں ہی ٹرینر گرانٹ لیوڈن اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے بناکر دیا تھا جس پر انھوں نے لاہور میں عمل درآمد کیا اور بتدریج بہتری کی جانب گامزن رہے تاہم گزشتہ روز عامر نے این سی اے میں مشقوں کے ساتھ بھرپور رننگ بھی کی، ان کی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانگی رات ایک بجے شیڈول تھی۔دوسری جانب سری لنکا سے ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کیلیے3 کھلاڑیوں نے یو اے ای میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا، ان میں محمد نواز، عمر یامین اور عمر امین شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain