لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آکوپنکچر اورینٹل میڈیسن ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد آکوپنکچر کی افادیت بارے لوگوں کو آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آکوپنکچر ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ پوری دنیا اس چینی طریقہ علاج سے استفادہ کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس طریقہ علاج کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت اس چینی طریقہ علاج کو تسلیم کرچکی ہے بلکہ پاکستان میںبھی ہر طریقہ علاج کے مستند ڈاکٹر آکوپنکچر کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ 1971ءمیں امریکی ڈاکٹرز نے چین کا دورہ کیا اور آکوپنکچر طریقہ علاج کی کرشمہ سازیوں کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حیران رہ گئے۔ یہی وجہ ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آکوپنکچر کو طریقہ علاج تسلیم کرتے ہوئے اسے 52 امراض میں آزمودہ قرار دیا ہے۔ اورینٹل میڈیسن کی اصلاح ایک جامع ہیلتھ کیئر سسٹم کیلئے استعمال کی جاتی ہے جس میں کئی روایتی طریقہ ہائے علاج شامل ہیں۔ چائنہ میں چینی بابوں کا آکوپنکچر ان میں سے ایک ہے۔ اس کی تاریخ تقریباً ساڑھے چار ہزار سال سے بھی پرانی ہے۔ یہ علاج‘ روایتی فطری اور روحانی اوڑھنی میں لپٹا ہوا ہے۔ آکوپنکچر لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سوئی چبھونا کے ہیں۔ ڈاکٹر نگہت کا کہنا ہے کہ آکوپنکچر ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو ہزاروں سال قبل دریافت ہوا اور اس کی دریافت بھی حادثاتی طور پر سامنے آئی اور اسی وجہ سے آج اس طریقہ علاج کے بانی کے بارے میں بھی تاریخ خاموش ہے۔ آکوپنکچر پوائنٹس پر دی جانے والی تحریک عصبی نظم اور غدودوں کے نظام کی فعالیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اسی طرح عصبی رو اور ہارمونز میں توازنی اثرات پیدا ہوتے ہیں جو مرض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس علاج میں کوئی دوا استعمال نہیں ہوتی۔ انسانی جسم میں مخصوص پوائنٹس جن کو جنرل سیڈیٹو کہتے ہیں یہ پوائنٹس بغیر میڈیسن کے سکون مہیا کرتے ہیں۔ اتنا زبردست سکون ملتا ہے کہ مریض دوران علاج گہری نیند سو جاتا ہے پھر تروتازہ ہوکر اٹھتا ہے۔ ذہنی‘ دماغی اور نفسیاتی امراض میں ان 9 عدد پوائنٹس کا استعمال ہے جو مفید ہے۔ البتہ اس علاج میں سائیڈ ایفیکشن کا کوئی تصور نہیں۔ آکوپنکچر طریقہ علاج کے دوران روزے دار مریض کو سوائیاں گھسانے یا چبھونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ بے ہوشی‘ نشئی‘ مرگی‘ کمر کا اچانک درد‘ تشنج کے دورے کیلئے فرسٹ ایڈ آکوپنکچر پوائنٹس استعمال ہوتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کی صورت میں مخصوص جگہ کی مالش کرکے حرکت قلب نارمل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ 24اکتوبر کو دنیا بھر میں آکو پنکچر ڈے منایا جاتا ہے۔