کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جس طرح اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ادارے ناگزیر اور قابل احترام ہیں اسی طرح پارلیمنٹ بھی اہم اور قابل احترام ہے۔کوئٹہ میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اداروں میں تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے، ملک میں اداروں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بحران پیدا کم ہوتے ہیں درآمد زیادہ کیاجاتا ہے جب کہ جو قوتیں کرپشن میں ملوث نہیں، انہیں پیچھے دکھیلا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس طرح اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ادارے ناگزیر اور قابل احترام ہیں اسی طرح پارلیمنٹ بھی اہم اور قابل احترام ہے۔ان کا کہان تھا کہ فکر ہے کہ کیا ہم 2018 کے الیکشن کا منظر دیکھ پاﺅں گے۔
