لندن(ویب ڈسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھر تبدیلی کردی گئی ۔ سابق وزیراعظم اب2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف جدہ سے دوبارہ لندن جائیں گے۔ شہبازشریف اتوار کو لندن روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان اور دیگروزراءکی بھی لندن روانگی متوقع ہے۔ مسلم لیگی رہنما لندن میںنواز شریف کوسیاسی صورت حال، ریفرنسز اور دیگر امور سے آگاہ کریں گے۔ سابق وزیرسینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیر اعظم کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ نواز شریف پہلے بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور اب بھی عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں گے۔