لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آءیاے کے بعد اب نیب نے بھی جعلی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکنجہ کسانا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے سے جعلی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سوسائٹیز مالکان کے علاوہ سیاسی لوگ بھی گرفت میں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہاﺅسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے حوالے سے نیب کو روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہو رہی ہیں اور اب تک دو سو کے قریب مختلف سوسائٹیز کے خلاف شکایات مل چکی ہیں جس پ نیب نے ایل ڈ یاے کو لیٹر لکھا ہے کہ اس کی حدود میں جتنی غیر قانونی اور منظور نہ ہونے والی سوسائٹیز ہیں ان کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں شکایات ملی ہیں کہ جعلی ہاﺅسنگ سوساٹیز لوگوں سے اربوں روپے لوٹ چکی ہیں اوراس کاروبار میں ایل ڈی اے کے افسر و اہلکار بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ جعلی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے مالکان بغیر این او سی اور لے آﺅٹ منظور کروائے شہریوں کو پلاٹ فروخت کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران اگر ان ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے غیرقانونی کاموں میں ایل ڈی اے کے افسر و اہلکار ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔