اوباڑو (نمائندہ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، اگر کرپشن کے گارڈ فادرز کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو پورا پاکستان اسلام آباد آئے گا۔ اوباڑو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو،میراجینامرناپاکستان میں نہیں تومجھے کیا ا?پ کی فکرہوگی ؟مغرب میں کوئی لیڈرایسانہیں جس کاپیسہ اورجینامرناباہرہو ، یہ لوگ باہر جا کر علاج کراتے ہیں، ان کو پتا نہیں پاکستان میں ہسپتالوں کا کیا حال ہے؟۔ہم نے اقتدارکے بعدلینڈ کروزرمیں بیٹھنے والوں کابائیکاٹ کرناہے،اقتدار میں آکر ملک کا پیسہ چوری کرنا کرپشن ہے،پیسہ چوری کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کریں،آپ کو ان ڈاکووں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے ،ان چوروں نے سندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے ،میں 18 سال کی عمر میں باہر کمائی کرتا تھا، 30 سال باہر کمائی کی،سندھ میں ڈاکو پھر رہے ہیں، لوگوں کو لوٹتے ہیں، میرا ایک ایک پیسہ پاکستان میں ہے،سب میرے نا م پرہے،کسی اورکے نا م پرہیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ کرپشن کے دو گا ڈ فادر ہیں ایک نواز شریف اور دوسرا آصف زرداری،نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سے باہر پڑا ہے،زرداری کے دبئی، پیرس، لندن میں محلات ہیں، لندن میں ہوٹلزہیں۔آصف زرداری نے19شوگرملوں پرقبضہ کیاہواہے،آصف زرداری نے شو گرملیں اپنے نام پرنہیں رکھیں۔ آصف زرداری کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر کسی میں تمھاری طرح پیسوں کی ہوس نہیں ہوتی،اگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کرنے دوں گا، سارے سندھ میں جاوں گا، گاوں، گاوں جاوں گا، اگلے پانچ سال زرداری راج میں گزارنے نہیں دوں گا،کوئی قرض نہیں لیں گے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، زرداری اورنوازکارہن سہن دیکھ کرلگتاہے ان کے تیل کے کنویں ہیں۔ پی ٹی آئی چیرمین کہتے ہیں کہ مریم نواز کو ساری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑا، آپ کیاپیغام دےرہے ہیں چھوٹاڈاکانہیں مارنا بڑاڈاکا مارنا،نواز شریف 300ارب روپے ملک سے باہر لے گئے ، لوگ2وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے،آپ پیسے چوری کرکے باہرلے گئے،ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے سامنے جعلی کاغذات دیے،لندن میں جعلی کاغذات پیش کرتے تواسی وقت جیل چلے جاتے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ تمام گورنر ہاوس بند کروں گا، لائبریریاں بناوں گا، یہاں مجرم کو 40 گاڑیوں کاپروٹوکول دیاجاتاہے،عوام کویقین دلاوں گا،عوام کواعتمادہوتوپیسہ دیتے ہیں،ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، گورنرہاوس میں ایک شخص رہتاہے،کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں،خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں، ایسی پولیس بنائیں گے جس پر عوام کو اعتماد ہوگا، عوام کا پیسہ سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسہ خرچ کریں گے، میں وعدہ کرتاہوں 8 ہزارارب روپے ا کٹھاکرکے د کھاوں گا،سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، وزیر ارب پتی بنے ہوئے ہیں، آج ہر شخص پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا،شکر ہے سندھ کے لو گ جاگ گئے ہیں،جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے،سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔