تازہ تر ین

کمل باسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ہندو انتہاپسندی سے متعلق میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔بھارت میں جب بھی کسی فنکار نے ہندو انتہاپسندوں کو سچ کا آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان اور شاہ رخ خان کو بھی ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیانات واپس لینا پڑے اور اب یہی کچھ ہوا ہندی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کے ساتھ جنہوں نے انتہاپسند ہندوو¿ں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن نے ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میرے اس بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہندوو¿ں سے متعلق میرے کسی بھی بیان سے خاندان میں موجود ہندو¿وں کی توہین نہ ہو۔واضح رہے کمل ہاسن نے کہا تھا کہ ہندو انتہاپسندوں نے اپنے مخالفین کو طاقت کے ذریعے کچلنا شروع کردیا ہے جب کہ ان کے اس بیان پر ایک وکیل نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے جس کوعدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain