تازہ تر ین

افغانستان میں قتل ہونیوالے سفارتکار رانانئیر اقبال اسلام آباد : سپرد خاک

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر اقبال کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت وزارت خارجہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں قتل کئے گئے پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر اقبال کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ رانا نیئر اقبال کی نماز جنازہ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رانا نیئراقبال کی میت طورخم گیٹ پر پولیٹیکل حکام اور ایف سی حکام نے وصول کی، جسد خاکی بعد ازاں مقتول کی اسلام آباد میں رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ رانا نیئراقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے اور انہیں گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ مقتول نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا حکومت پاکستان نے واقعے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا تھا اور افغان سفیر کو وزارت کارجہ بھی طلب کر کہ ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain