لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہے؟ عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ aنہیں بھاتی۔سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقا ت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں” خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام “اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام “گاﺅں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا-بلدیاتی اداروں کے ذرےعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ دیہات صاف ہونے سے بیماریو ں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی -اس پروگرام کے ذرےعے گاﺅں کی سطح پر صفائی کا موثر نظام متعارف کرایاجائے گا- صوبائی وزراءمنشا اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری،لارڈ میئر لاہور ، چیئرمین ضلع کونسل نارووال ،چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد ، چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔