تازہ تر ین

خبریں میں خبروں کی اشاعت پر نیب نے نیشنل ہائی وے کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب نے ”خبریں“میں خبروں کی اشاعت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں ایک درخواست نیب ملتان اور دوسری درخواست نیب اسلام آباد کو دے دی گئی۔ان درخواستوں میں مو¿قف اختیار کیا گیاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹول پلازہ سے تقریباً 16لاکھ روپے ان ٹال پلازوں کے قریبی مقامی بینکوں میں بے نامی اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کروائے جاتے ہیں جس کا نیشنل ہائی وے کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ان کے خلاف انکوائری کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ذمہ دار افراد کا تعین کرکے ملک و قوم سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔نیب نے درخواست موصول ہوتے ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain