کراچی (ویب ڈیسک )میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر کراچی کے ریڈ زون میں احتجاج کرنے سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں نے شہر میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاو¿س کے باہر احتجاج کیا تھا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا تھا، یہ احتجاج وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی پر مشتمل وفد کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا تھا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پانی کی بندش کےخلاف وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق پرفرد جرم عائد کی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے کیس میں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
