اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی والدہ کا ویزہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیش کش سے متعلق بھارتی جواب موصول ہوگیا جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التوائ ہے، انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہیں لہٰذا انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویزہ دیا جائے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔
