اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ترمیمی بل میں ووٹ نہ دینے والے 20 لیگی اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا یصلہ کیا ہے، پارٹی کی خلاف ورزی پر ان اراکین یخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن ایکٹ ترمیمی بل میں غیر حاضر لیگی اراکین کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مسلم لیگ (ن) کے 23 ارکان تھے جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا جن میں سے تین ارکان ایسے ہیں جو بیماری کی وجہ سے نہیں آئے تھے جبکہ باقی بیس ارکان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ خواجہ آصف، بلال ورک، قاسم نون، رضا حیات، طاہر بشیر چیمہ، سلطان محمود، عالم داد، لیکا، خسرو بختیار، محمد نذیر خان، سرزمین خان خالد حسین مگسی، عاصمہ محد شاہ، نثار احمد جٹ، رانا عمر نذیر، سکندر حیات بوسن سمیت دیگر ارکان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں شرکت نہیں کی تھی۔
